خاران ، ڈیزل سمگلروں نے آئل ٹینکر ایف سی اہلکاروں پر چڑھا دیا ، صوبیدار سمیت 5شہید

خاران ، ڈیزل سمگلروں نے آئل ٹینکر ایف سی اہلکاروں پر چڑھا دیا ، صوبیدار سمیت ...

  



 خاران(آن لائن) کوئٹہ کے علاقے خاران میں ایرانی ڈیزل سمگل کرنے والا آئل ٹینکر ایف سی اہلکاروں پر چڑھنے کے نتیجے میں صوبیدار سمیت 5اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہفتہ کے روز خاران میں ایف سی اہلکاروں نے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے ٹینکر کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے ٹینکر کو روکنے کی بجائے گاڑی کو تیزی سے بھگا دیا جس کے بعد ایف سی اہلکاروں نے فوری گاڑی کا تعاقب کیا اور آئل ٹینکر کو روکنے کے لئے اپنی گاڑی ٹینکر کے سامنے لائی،جس پر ٹینکر ڈرائیور نے ٹینکر ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر چڑھا دیا جسکے نتیجے میں صوبیدار سمیت5ایف سی اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور اور کلینر دونوں فرار ہوگئے،امن وامان نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایف سی اہلکار شہید

مزید : صفحہ اول


loading...