مصر،توہینِ عدالت کے مقدمے میں سابق صدر مرسی کو 3 برس قید کی سزا

مصر،توہینِ عدالت کے مقدمے میں سابق صدر مرسی کو 3 برس قید کی سزا

  



قاہرہ (آئی این پی) مصر میں عدالت نے سابق صدر محمد مرسی اور 17 دیگر افراد کو 3 برس قید کی سزا سنادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں فوجداری عدالت نے ہفتے کے روز مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور 17 دیگر افراد کو 3 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ ان تمام افراد پر توہین عدالت کا الزام تھا۔مقدمے کے جج کے مطابق ملزمان نے " ٹی وی چینلوں ، ریڈیو اسٹیشنوں اور سوشل میڈیا پر اپنی گفتگو اور بیانات کے ذریعے عدلیہ کی توہین کرنے کے ساتھ اسے برا بھلا کہا۔ اس دوران ایسے جملے اور عبارتوں کا استعمال کیا گیا جن سے عدالتوں اور عدلیہ کے حکام کے لیے نفرت کا اظہار ہوتا تھا۔اس کے علاوہ ملزمان کی جانب یہ عمل بھی منسوب کیا گیا ہے کہ انہوں نے میڈیا میں اپنی بات چیت کے دوران قانون سے متعلق شخصیات اور ججوں کے خلاف منافرت پھیلائی۔

مرسی

مزید : صفحہ اول