حکمران ٹولہ نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،غلام محی الدین

حکمران ٹولہ نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،غلام محی الدین

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان سے ان کی رہائش گاہ شا ہ جمال پر آزاد کشمیر کے وکلاء کا وفد عاطف چوہدری ایڈوکیٹ لاہور ہائیکورٹ کی قیادت میں ملاقات کی ،آزاد کشمیر ،اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

مافیا حکمران ٹولہ نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،تحریک انصاف مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر سطح پر بلند کر رہی ہے ، عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے یقین دلاتے ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے ، ملاقات کرنے والوں میں محمد بشارت ، یسین کمال ، اکرم ملک ، محمد رضوان اور محمد عمران شامل تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4