میرٹ پر منتخب طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب 2جنوری کو ہوگی

میرٹ پر منتخب طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب 2جنوری کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) چیف منسٹر ای یوتھ پروگرام کے تحت تعلیمی بورڈ لاہورکے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2017ء میں میرٹ پر منتخب ہونے والے صرف ضلع قصور کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج ضلع قصور میں 02جنوری بروز منگل صبح 10:00بجے منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں طالب علم تمام ضروری دستاویزات (اصل بمع فوٹو کاپی) میٹرک کا رزلٹ کارڈ، ب فارم، والد کا شناختی کارڈ اور موجودہ تعلیمی ادارے کا تصدیق نامہ شامل ہیں،کے ساتھ پہنچ جائیں تاکہ تقریب وقت مقررہ پر شروع ہو سکے۔اس سلسلے میں تمام طلباکو بذریعہ SMSاطلاع کر دی گئی ہے۔

دیگر تمام تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔