آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو انکی سیاسی اوقات کا پتہ چل جائے گا ،شاذیہ نواز

آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو انکی سیاسی اوقات کا پتہ چل جائے گا ،شاذیہ نواز

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاذیہ احمد نواز نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نواز شریف اور انکے حواریوں کو انکی سیاسی اوقات کو پتہ چل جائے گا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی اصلیت عوام کے سامنے آ گئی ہے ، ہر گزرتے روز نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک میگا سیکنڈل سامنے آ رہا ہے ، نواز شریف مافیا اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے سیاسی رشوت کے طور پر اپنے ممبران اسمبلی میں 54ارب روپے بانٹے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف دو لاڈلے جوڑی کا پاکستان نہیں یہ اکیس کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے ، غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں ، کوئی ملک میں الیکشن کمیشن نام کی کوئی چیز ہے تو نوٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...