حکومت آلودگی سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی، عزیز الرحمن چن

حکومت آلودگی سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی، عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت آلودگی سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ پاکستان میں ہر سال آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے 2 سے 3 لاکھ افراد مر جاتے ہیں عالمی ادارہ صحت نے چین، بھارت اور پاکستان کی ہوا کو صحت کے لئے بے حد نقصان دہ مانا ہے اس کے مطابق ان ملکوں کی ہوا کے زہر کی وجہ سے پھیپھڑے گردے دل وغیرہ پر اثر پڑ رہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آلودگی کی وجہ سے کوئلے کے پلانٹ ختم کئے جا رہے ہیں جب کہ موجودہ حکومت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگنے پر مصر ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ جو یہ پلانٹ لگا کر دے رہا ہے وہ خود چین اپنے ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگانے پر پابندی لگا چکا ہے کیونکہ چائنہ میں کوئلہ کے پلانٹ کی آلودگی سے لوگ بہت ساری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اس لئے صرف چین میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کوئلے کے پلانٹ لگانے بند کر دیئے گئے۔

ہیں ایک ہمارے حکمران ہیں جو چیز دنیا لگانا یا خریدنا ختم کر رہی ہے ہم وہ مال خرید رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4