طبی دوا ساز اداروں میں حکماء کی تعیناتی خوش آئند ہے، حکیم احمد سلیمی

طبی دوا ساز اداروں میں حکماء کی تعیناتی خوش آئند ہے، حکیم احمد سلیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) ہر بل؍یونانی دوا ساز اداروں میں حکیم کی بطور مجاز انچارج تعیناتی کافیصلہ پرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ اوٹی سی حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد سلیمی (چیئر مین امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد) ، حکیم محمد اسماعیل ،حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم عطاء الرحمن صدیقی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم طاہر خان نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام طبی دواساز ادارے اور ڈریپ کی ذمہ داریاں کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔