عوام کرپشن کا خاتمہ اور حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں،یاسر گیلانی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے عوام کرپشن کا خاتمہ اور حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے جوش و جذبے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ حکمرانوں کو تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی اُن کا کہنا تھا کہ جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پوری قوم نے عمران خان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس کے خلاف آواز اُٹھانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔