حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،افنان صادق

حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،افنان صادق

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے،آج مسلم لیگ نون کی حکومت نا اہلی کی وجہ سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی عوام کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے بلاول بھٹو کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل موجودہ حکمرانوں نے تاریک بنا دیا ہے نوجوان نسل بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صاف ستھری قیادت کا انتخاب کریں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کریں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے ، ناکام ترین وزیر خزانہ کی بد ترین معاشی پالیسیوں کی سزا پاکستان کی عوام کو اب بھگتنا پڑھ رہی ہے ، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، موجودہ حکمران صرف اپنی اور اپنے بچوں کی جیبیں بھری ہیں عوام کی کوئی پروا ہ نہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف کا کرپشن کرنا پیشہ بن چکا ہے، ملک اور قوم موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا بوجھ مزید اٹھا نہیں سکتی عوام کی جان چھوڑ دیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4