مسلم لیگ(ن) اپنی مدت پوری کرے گی،سہیل محمود بٹ

مسلم لیگ(ن) اپنی مدت پوری کرے گی،سہیل محمود بٹ

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 213سہیل محمود بٹ راڈو والے نے کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی صفر جمع صفر کے مترادف ہے اس میں کسی بھی جماعت کے سر براہ نے شرکت نہ کرکے ان پر عدم اعتماد کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی تائید سے 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر ملک بھر میں حکومت بنائے گی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں اور 2018ء میں بھی اپنی کارکردگی اور عوامی حمایت و تائید سے دوبارہ حکومت قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکا ہے حکومت نے گزشتہ چارسال میں بدترین مخالفت ، دھرنوں ، لاک ڈاؤن ، کے باجود ملکی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام میاں نوازشریف ‘ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارے قائد نوازشریف کو جب اقتدار ملا تھا تو تب ہر طرف اندھیرے تھے خزانہ بھی خالی تھا لیکن انہو ں نے اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ مل کر اس تباہ حال ملکی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیاہے۔

اور آج اللہ کا شکر ہے کہ ملکی صورت حال ترقی کی طرف گامزن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...