فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی توثیق کریں گے،پیف

فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی توثیق کریں گے،پیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسزکے مجاز نمائندے برائے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشنکے دوسرے مرحلے کے لیے بہاول نگر، وہاڑی، خانیوال،ساہیوال اور لاہورکے اضلاع میں دورہ کریں گے۔اس دوران نمائندے پارٹنر سکولوں میں3تا 5جنوری 2018کومنعقد ہونے والے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے18ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ(کیواے ٹی) کی توثیق کریں گے اور اعدادوشمار کے حصول کے ساتھ ساتھ اس امتحان کو منعقد کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیں گے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمودنے کیا۔



سکول مالکان اور ٹیسٹ کے دوران سکول میں موجودپیف مانیٹرز سے گذارش کی ہے کہ I-SAPS مجاز نمائندوں سے مکمل تعاون کریں۔