سپریم کورٹ میں نئے عدالتی ہفتے کیلئے 6بنچ تشکیل

سپریم کورٹ میں نئے عدالتی ہفتے کیلئے 6بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں یکم جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مختلف سول ،فوجداری اور آئینی معاملات سے متعلق متعدد مقدمات کی سماعت کے لیے 6بنچ تشکیل دیدئیے گئے ،چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کے علاوہ مارگلہ اور لورا کی پہاڑیوں پر سٹون کرشنگ مافیا کی جانب سے درختوں کی کٹائی اور سٹون کرشنگ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پور اہفتہ قتل ،اقدام قتل اور نیب مقدمات کی سماعت کرے گا ،جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل 2رکنی بینچ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں بحریہ فاؤنڈیشن کو دی گئی زمین کے ریکارڈ میں گھپلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا ،جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دورکنی بنچ میں قتل کے مقدمات کے ملزمان کی ضمانت کے لیے دایر درخواستوں کی سماعت ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -