عالمی برادری کشمیر میں چھرے والی بندوقیں بند کرائے،سجاد قاضی

عالمی برادری کشمیر میں چھرے والی بندوقیں بند کرائے،سجاد قاضی

  



انقرہ (آئی این پی ) پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے چھرے والی بندوقوں کے استعمال اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ۔ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سیرس سجاد قاٰضی نے ترکی کی کسٹامونو یونیورسٹی میں ایک مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ستر سال سے زائد عرصے سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام بھارت کے غیرقانونی تسلط میں رہنے پرمجبور ہیں اور انہیں اپنے حق خود ارادیت سمیت دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی سے محروم کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام کامطالبہ ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد اور علاقے میں آزادانہ اورغیر جانبدارانہ رائے شماری کرائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...