سعودی حکومت کا کل سے5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا کل سے5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے یکم جنوری 2018ء سے پورے ملک میں 5فیصدویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ،مکہ،مدینہ کے ہوٹلز سمیت عمرہ اپروول پر بھی ٹیکس لگے گا ،یکم جنوری سے عمرہ کی اپروول 33ریال مہنگی ہو جائے گی اسی طرح ہوٹلز کی بکنگ پر بھی 5فیصد ٹیکس لگ جانے کے بعد ہر طرح کے کمرے مہنگے ہو جائیں گے ،VATٹیکس کے نام پر لگنے والے ٹیکس سے سعودی حکومت نے عوام الناس کو 6ماہ قبل ہی آگاہ کر دیا تھا ،5فیصدVATٹیکس سے سعودی عرب میں ہر چیز مہنگی ہوجائے گی ،سعودی حکومت خارجی حضرات پر بھی خصوصی ٹیکس یکم جنوری سے بڑھا رہی ہے ،پٹرول بھی سعودی عرب میں مرحلہ وار مہنگا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے نئے سال میں سعودی عرب میں مہنگائی بڑھنے سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...