الیکٹرانک بائیو میٹرک مشینوں کی کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکی

الیکٹرانک بائیو میٹرک مشینوں کی کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکی

  



اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ‘ بائیو میٹرک مشینوں کی کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکی ۔ یہ رپورٹ 14 نومبر کو وزارت پارلیمانی امور ‘ سینٹ و قومی اسمبلی کے سیکرٹریز کوبھیجی گئی تھی‘ رپورٹ میں مشینوں کے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج سے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جانا تھا۔ پارلیمانی امور نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اربوں روپے مالیت کے منصوبے کی تکمیل میں چند ہزار روپے رکاوٹ بن گئے ہیں ۔ رپورٹس کی فوٹو کاپیوں کیلئے پیسے نہیں ۔ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود ووٹنگ مشینوں کی رپورٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...