2017میں بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار اہم رہا

2017میں بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار اہم رہا

  



اسلام آباد (این این آئی)2017میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا ٗملک میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا ٗپا ک فضائیہ کواعزاز ملا کہ فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر کا نیا ماڈل سال دوہزار سترہ میں تکمیل کو پہنچا۔ طیارے کاجدید ماڈل جے ایف 17 تھنڈر بی پروٹو ٹائپ تیار کیا ۔ طیارے میں 2 پائلٹس کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ٗطیارے کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ایندھن کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا گیا ٗپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کو ترکی نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان دفاعی تعلقات میں بہتری پر ترکش آرمڈ فورسز کا لیجن آف میرٹ ایوارڈ دیا گیا ۔اس سال پاکستان ائیر فورس نے تاریخ ساز سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئے اہم دفاعی ائیر بیس بھولاری کو تکمیل تک پہنچایا۔ افتتاحی تقریب ، بابائے قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین بھی تھی۔پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری، پاک فضائیہ کے زمینی اور سمندری حدود کی دفاعی حکمت عملی اوراستعداد کار میں اضافے کے سلسلے میں اہم پروجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس بیس کے قیام سے پاک فضائیہ اب بہتر طور پر زمینی آپریشنز میں پاک آرمی کا ساتھ دے سکتی ہے۔پاک بحریہ کے سمندری آپریشنز کے دوران پی اے ایف بیس بھولاری بلاواسطہ مدد فراہم کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف بیس بھولاری کا قیام سی پیک منصوبے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...