الیکشن میں ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے، مو لانا خادم رضوی

الیکشن میں ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے، مو لانا خادم رضوی

  



حافظ آباد(صباح نیوز)مرکزی امیر تحریک لبیک یارسولﷺاﷲعلامہ خادم حسین رضوی اور سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری نے یہاں علی پور روڈ حافظ آبا دمیں ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامشن اسمبلیوں پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ ہمارا مقصد ناموس رسالتﷺ کی حفاظت کرنا ہے ۔جس کے لئے ہم آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے اپنے امیداروں کو میدان میں اتاریں گے۔ تاکہ اسمبلیوں سے لادین اور سیکولر عناصر کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اگر موجودہ حکمران ووٹ مانگنے کے لئے آئیں توانکے سامنے گلی کوچوں میں نعرہ لگائیں دین آیا ۔دین آیا۔ اس ملک میں سیکولر نظام کی کوئی گنجائش نہیں ۔2018کے الیکشن میں مجاہدین ختم نبوت کا مقابلہ کرپٹ اور سیکولر سیاستدانوں سے ہوگا۔ اور ہم ان انتخابات میں پورے ملک سے ان کا صفایا کرڈالیں گے.اس ملک میں آقا کریم ﷺ اور سرکار غوث پاکؒ کے غلام بستے ہیں ۔ یہاں پر کسی کو سیکولر نظام لانے نہیں دیں گے۔اور تحفظ ختم نبوت کے لئے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔فیض آباد دھرنے کے 8شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔کانفرنس سے الحاج پیر عارف قادری،سنی تحریک گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر پیر سیدعثمان شاہ نقوی، صاحبزادہ قاری احمد کمال سیال ، شبیر بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ قاری الطاف اﷲسیالؒ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور انکی دینی اور تدریسی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر