وائس چیئرمین واپڈا ہائیڈرویونین کیخلاف تحریک عدم اعتماداور لائن سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں سب ڈویژن سلامت پورہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ سید وحید الحسن نے درخواست دائر کی ہے۔