8ایڈیشنل سیشن ججوں کی سیشن جج کے عہدوں پر ترقی، ہائیکورٹ میں سپیشل ڈیوٹی افسر تعینات

8ایڈیشنل سیشن ججوں کی سیشن جج کے عہدوں پر ترقی، ہائیکورٹ میں سپیشل ڈیوٹی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 8ایڈیشنل سیشن ججوں کو سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے عدالت عالیہ میں سپیشل ڈیوٹی افسر تعینات کردیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد طارق محمود باجوہ ، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اصغر علی ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان چودھری محمد انوار الحق ، ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ ملک علی ذوالقرنین اعوان جبکہ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ منظر علی گل ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید علی عمران ، ایڈیشنل سیشن جج پسرور شوکت کمال ،ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ ارشد حسین بھٹہ کو بھی گریڈ 21میں سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے انہیں لاہور ہائیکورٹ میں سپیشل ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...