لاہور ہائیکورٹ بار کا رجسٹرارعدالت عالیہ کی معطلی کا مطالبہ،چیف جسٹس کو مراسلہ

لاہور ہائیکورٹ بار کا رجسٹرارعدالت عالیہ کی معطلی کا مطالبہ،چیف جسٹس کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملتان جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس کو مراسلہ لکھ دیاہے ۔چیف جسٹس کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملتان کی ماتحت عدالتیں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی کے بعد سہولیات کے فقدان کے معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی نے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو غلط رپورٹس پیش کیں اور غلط بیانی سے کام لیا، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رجسٹرار خورشید انور رضوی بار اور بنچ میں تنازع کا سبب بنے جبکہ ملتان بار معاملے پر غلط بیانی کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کی سرزنش بھی کی ہے ، چیف لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی ماضی میں بھی بار اور بنچ میں تنازع کا سبب بنتے رہے ہیں ،سید خورشید انور رضوی کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -