لاہور ہائیکورٹ بار ممبران و عدالتی عملہ کیلئے میڈیکل اورتشخیصی مرکز میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت کا اضافہ

لاہور ہائیکورٹ بار ممبران و عدالتی عملہ کیلئے میڈیکل اورتشخیصی مرکز میں ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء اور عدالتی عملے کے لئے میڈیکل اورتشخیصی مرکز میں ایک اور سہولت کا اضافہ کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ممبران اور عدالتی عملہ کی سہولت کے لئے میڈیکل اورتشخیصی مرکز میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کر دی ہے ، وکلاء اور ان کے اہل خانہ جبکہ لاہورہائیکورٹ کے ملازمین بھی الٹرا ساؤنڈ کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، لاہورہائیکورٹ بار کے میڈیکل سنٹر میں الٹراساؤنڈ کی فیس 150روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بار ممبران کے لئے الٹرا ساؤنڈ کی سہولت منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر 2بجے تک میسر رہے گی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...