پنجاب حکومت کا جاتی عمرہ سکیورٹی اخراجات کی معلومات فراہمی سے انکار

پنجاب حکومت کا جاتی عمرہ سکیورٹی اخراجات کی معلومات فراہمی سے انکار

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے جاتی عمرہ سے متعلق سکیورٹی اخراجات کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے انفارمیشن کمشن پنجاب کو معلومات کی فراہمی کے لئے خط لکھ دیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ قانون اور آئین کے آرٹیکل 19(اے)کے تحت معلومات تک رسائی ہرشہری کا حق ہے ۔اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ محکمہ فنانس نے وزیراعلیٰ ہاؤس اور نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سے متعلق سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے اورمحکمہ فنانس نے جوابی خط میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیاہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے جوابی مراسلہ کے مطابق جاتی امراء کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس بنانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے اور نہ ہی جاتی امراء کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات دی جا سکتیں ہیں، جوابی مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سکیورٹی کی تفصیلات اور اخراجات بھی نہیں دیئے جا سکتے کیونکہ جاتی عمرہ کی تفصیلات و اخراجات محکمہ خزانہ سے متعلقہ نہیں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...