قائمہ کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ کو پروٹوکول نہ دینے پر چیف سیکرٹری کمشنر ،آئی جی سندھ کو نوٹس

قائمہ کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ کو پروٹوکول نہ دینے پر چیف سیکرٹری کمشنر ،آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو کراچی ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہ دینے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے آئی جی سندھ،چیف سیکرٹری کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کراچی کو تیسری بار نوٹس جاری کردیا ہے، 17ستمبر کو رضا ربانی کے بطور قائم مقام صدر دورہ کراچی کے موقع پر نہ چیئرمین سینیٹ کو پروٹوکول دیا گیا اور نہ ہی ان کا استقبال کیا گیا جس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے17ستمبر کو بطور قائم مقام صدر دورہ کراچی کے موقع پر انہیں پروٹوکول فراہم نہ کرنے اور ان کا استقبال نہ کرنے پر ایک بار پھر آئی جی سندھ،چیف سیکرٹری،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کمیٹی کے روبرو پیش ہوکر سندھ پولیس کی جانب سے معافی مانگ چکے ہیں لیکن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے تیسری بار متعلقہ اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو پروٹوکول فراہم نہ کرنے پر ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -