کسٹم کی ایئرپورٹ پر کارروائی ،خاتون سے سونا اور موبائل فونز برآمد

کسٹم کی ایئرپورٹ پر کارروائی ،خاتون سے سونا اور موبائل فونز برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کسٹم پریونٹو کے عملے کی جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی، دبئی سے آنے والی خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارورائی کرتے ہوئے دبئی سے بذریعہ فلائی ایر لائن کی پرواز Fz329 سے کراچی انے والی عظمی مہوش نامی خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 19 لاکھ روپے مالیت کا 377 گرام سونا اور 10 موبائل فونز برآمد کرلئے خاتون سے مزید تفتیشی کی جا رہی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...