بحریہ ٹاؤن کراچی کی سیر کو آنے والوں کو میکڈا نلڈکے افتتاح کی خوشخبری

بحریہ ٹاؤن کراچی کی سیر کو آنے والوں کو میکڈا نلڈکے افتتاح کی خوشخبری

  



کراچی ( خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن کراچی کی سیر کو آنے والوں کو انٹرنیشنل فوڈ چین میکڈا نلڈکے افتتاح کی صورت میں خوشخبری ملی ہے۔ تھیم پارک میں کھلنے والے میکڈونلڈ پر حاضرین نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ اِس تقریب میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی مینجمنٹ اور ماریکٹنگ ٹیمز، معزز مہمان اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ کراچی کے عوام کوبے صبری سے تھیم پارک کے شروع ہونے کا انتظار ہے انکو 23مارچ 2018 کو تھیم پارک کے شاندار افتتاح کی نوید دی گئی ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں جدید طرزکے اس تھیم پارک میں اٹلی ، کینیڈا اور ترکی سے بہترین ہیوی رائڈزمنگوا کر لگوائی گئی ہیں جن میں فیرس ویل، رولر کوسٹر، کیروسل، بمپر کارز وغیرہ شامل ہیں ۔ چھوٹے بچوں کے لئے سٹار فش،جیلی فش، بمبل بی ، ٹی کپ جیسے دلچسپ ناموں والے جھولے موجود ہیں ۔ سرکس، ڈائنوسور پارک ، واٹر رائڈزاور انٹرنیشنل ریسٹورنٹس بھی بحریہ ٹاؤن تھیم پارک کا حصہ ہیں۔ بحریہ ٹاؤن جو ہمیشہ پاکستان کی عوام کو دنیا بھر کی بہترین تفریحا ت سے معتارف کرانے میں کوشاں رہتا ہے بہت جلدپاکستان کو پہلی نائٹ سفاری بھی لے کر آرہا ہے، نائٹ سفاری کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔

مزید : صفحہ آخر