عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، عبدالغفور حیدری

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، عبدالغفور حیدری

  



لاڑکانہ(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل قمبر کی جانب سے سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا راشد خالد محمود سومرو، حافظ محمد عزیز جاگیرانی، مولانا حمید اللہ سیال، عبدالرزاق عابد لاکھو، مولانا محمد عیسیٰ سموں، مولانا گل محمد انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ختم نبوت قانون میں جمعیت علماء اسلام کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مغربی ایجنڈ پر عمل کرتے ہوئے ختم نبوت قانون میں ترمیم کررہے تھے جسے جمیعت علمائے اسلام نے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا پلیٹ فارم مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے آئندہ حکومت متحدہ مجسل عمل کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کے اندر مذہبی فساد پھیلانے کے لیے بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کردیا ہے جو ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبل اول ہے جسے کوئی بھی کلمہ پڑھنے والا مسلمان اسرائیل کے حوالے کرنے کے عمل کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے پاس کسان دشمن پالیسی ہے جنہیں حقوق مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جمہوریت کے دعوے دار حکومت میں اساتذہ اور کسانوں پر تشدد کرکے آمریت کی یاد کو تازہ کی جا رہی ہے جس عمل کا جمعیت علمائیاسلام سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...