ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر مستحکم کرنا ہمارا نظریہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل

ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر مستحکم کرنا ہمارا نظریہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چو دھری نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر مستحکم کرنا ہمارا نظریہ ہے،ملک سے اندھیرے ختم کرنا انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنانا ہماری اولین ترجیح ہے، میرا بھیگوال میں پولی ٹیکنیک کالج کا افتتاح جلد وزیراعظم کریں گے، مری روڈ پر بھارہ کہو بائی پاس بنایا جائے گا۔ سملی ڈیم روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان کر رہا ہوں کہ مری روڈ پر بھارہ کہو بائی پاس بنایا جائے گا۔ مقامی اداروں میں گریڈ 15 تک مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔اسلام آباد کو پاکستان کا ماڈل شہر بنائیں گے۔
طارق فضل

مزید :

صفحہ آخر -