نواز شریف اب سعودی عرب کے لاڈلے نہیں رہے: محمود الرشید

نواز شریف اب سعودی عرب کے لاڈلے نہیں رہے: محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ لگتا ہے سعودی شہزادوں کے بیانات اور اعتراف کے بعد شریف برادران سعودی عرب طلب ہو ئے ہیں، اب وقت بتائیگا کہ ان میں سے وعدہ معاف گواہ کون بنے گا، سعودی عرب ہو یا ترکی۔21کروڑ پاکستانی عوام کیخلاف کوئی این آر او کے گناہ میں شریک نہیں ہوگا، نواز شریف اب سعودی عرب کے لاڈلے نہیں رہے جنہوں نے کرپشن پر اپنی اولادیں جیل میں ڈال دیں وہ شریف خاندان کو ریلیف کیوں دیں گے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوٹی دولت کے دفاع میں سارا شریف خاندان اور انکے حواریوں نے ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف گھناؤنا کھیل شروع کررکھا ہے، یہی سازشیں ہیں جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ، بھارت کے ساتھ ساتھ افغانستان بھی پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تحریک عدل حصول انصاف نہیں عدلیہ کیخلاف ہے، حیرت ہے نواز شریف پر جو اقتدار میں رہتے ہوئے بھی عوام، ملک اور وزارت عظمیٰ کے ساتھ انصاف نہ کر سکے، کرپشن کا مقدمہ چلا تو پہلے عدالتوں میں بے گناہی کے ثبوت پیش نہ کر سکے فیصلہ خلاف آیا تو اداروں کیخلاف گردان شروع کردی۔ نواز شریف تحریک شروع کریں قوم بھی تیار بیٹھی ہے، عوام میں جائیں گے تو انہیں انکی اصل حیثیت اور مقام کا پتہ چل جائیگا قوم پانامہ مقدمے سے پوری طرح آگاہ ہے ایسی جعلی تحریک کا جواب کوئی سیاسی جماعت نہیں خود عوام دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -