عوام آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی نا انصافیوں کی بدلہ لیکر جمعیت کو ووٹ دیں:ڈاکٹر امجد

عوام آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی نا انصافیوں کی بدلہ لیکر جمعیت کو ووٹ ...

  



مٹہ (نما ئندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود تحصیل امیر قاری داود الحسن اور رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام 2018 کے الیکشن میں موجودہ صوبائی حکومت سے عوام کیساتھ ہونے والے زیادتیوں کا بدلہ لیکر اپنا ووٹ جمعیت علماء سلام کو دیں اور تبدیلی کی نام نہاد دعویداروں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کی اصلی چہرہ بہت بھیا نک ہے کیونکہ ان لوگوں نے اندر سے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے جبکہ باہر عوام کو دھوکہ دینے کیلئے کچھ اور کہتے ہیں سرکاری نوکریوں کو اپنوں اور پارٹی ورکروں میں تقسیم کرکے موجودہ حکومت نے اقربا پروری کی ایک نہ ٹوٹنے والے ریکارڈ قائم کیا ہے انشاء اللہ 2018میں کامیابی کی بعد سب کچھ عوام کی سامنے رکھ دینگے کہ کس نے کیا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کنالہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ جلسے میں پوری علاقے نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے اور جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کا اعلان کیا جن کو جماعت کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 2018 کے الیکشن میں تبدیلی لانے والوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرینگے اور صوبے سمیت ضلع سوات میں جے یوائی کا ایک مضبوط حکومت قائم ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر عوام موجودہ صوبائی حکومت سے عوام اور علاقے سے ہونے والے زیادتیوں کا بدلہ لینا ہے تو پھر 2018کے الیکشن اس کیلئے ایک اہم موقع ہے اور عوام اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنا قیمتی ووٹ کتاب کو دیکر ان لوگوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کریں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو عوام کی خدمت اور علاقے کیلئے ترقی اور حقیقی معنوں میں عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے جے یو ائی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور عوام کی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے اس موقع پارٹی رہنماء سروخان عظمت علی خان عبید خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر