2013ء کے انتخابات میں سازش کے تحت جمیعت کو ہرایا گیا:مولانا قاسم

2013ء کے انتخابات میں سازش کے تحت جمیعت کو ہرایا گیا:مولانا قاسم

  



شیرگڑھ (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ 2013کے الیکشن میں سازش اور منصوبہ بندی کے تحت جمعیت علماء اسلام کو ہراکر پاکستان تحریک انصاف کو حکومت دی گئی یہود سازشی اورمنصوبہ ساز قوم ہے انہوں نے عمران خان کو سیاست میں لاکر پاکستان میں فحاشی پھیلانے کا آغاز کیا جمعیت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنان ان کی تمام سازشیں نیست ونابود کریں گے 2018کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کریں تو پاکستان سے تمام سیکولر جماعتیں عبرت ناک شکست سے دوچار ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرگڑھ کے مقام پر ایلیٹ شادی ہال میں منعقدہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10سے جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان اور ذمہ داران کے کنونشن سے خطاب کے دوران کیاکنونشن سے جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے نائب امیر اور سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی عزیزی، جمعیت علماء اسلام تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ مولانا محمد سعید،تحصیل تخت بھائی کے ناظم اعلیٰ ممتاز خان مہمند، مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی، مولانا غلام صدیق،حاجی وزیر محمد،مفتی گل ولی ،مولانا عبدالواحد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جمعیت کے ذمہ داران اورکارکنان نے کنونشن میں مختلف تجاویز بھی پیش کئے انہوں نے مزید کہاکہ 2018کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام اور مذہبی قوتیں ملک سے سیکولر سیاست کا خاتمہ کرے گی آئندہ مقابلہ دو ہی قوتوں کے درمیان ہوگا سیکولر سیاسی جماعتوں اور مذہبی قوتوں کے مابین معرکہ میں قوم علماء کا ساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت کے کارکنان گھر گھر اپنا پیغام پہنچائیں قوم کی نظریں جمعیت اور علماء پر ہیں کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کے تحصیل ناظمین، امراء، کونسلران اور سرگرام کارکنان میں ایوارڈز اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...