متحدہ مجلس عمل کی بحالی ملک و قوم کیلئے نئے سال کا بڑا تحفہ ہے:مشتاق احمد خان

متحدہ مجلس عمل کی بحالی ملک و قوم کیلئے نئے سال کا بڑا تحفہ ہے:مشتاق احمد خان

  



بٹ خیلہ ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صو بائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحا لی ملک و قوم کیلئے نئے سال کا سب سے بڑا تحفہ ہے جوکہ عوام نیک وصالح اور قرآن وسنت کی وفادار قیادت فراہم کرے گی 2018ء کا الیکشن ایم ایم اے کے نام ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے رنگ محلہ پیران میں جماعت اسلامی کے رہنما رشید احمد کی رہائش گاہ کرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا صوبائی نائب امیر نورالحق شعبہ تعلقات عامہ کے صوبائی صدر سید بختیار معانی اور حلقہ این اے 35کے امیدوار شہاب حسین اورحلقہ پی کے99کے امیدوار امجد علی شاہ بھی اس موقع پر موجودتھے انھوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک پر کرپٹ نا اہل اور قرآن وسنت سے نابلد قیادت مسلط ہے جس کی وجہ سے پوری اسلامی دنیا اور مسلمانوں ذلیل وخوار ہیں انھوں نے کہاکہ مخلص باکردار اور دیانتدار قیادت کے بغیر پاکستان اور امت مسلمہ موجودہ بحرانوں سے نہیں نکل سکتی انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک و قوم دولت ذہانت طاقت اور صلاحیت سے مالامال ہے تاہم بدقسمتی سے کرپٹ و بد دیانت حکمرانوں نے اس عظیم ملک اور عظیم قوم کو کہیں کا نہیں چھوڑا انھوں نے کہاکہ ایک دفعہ پھر قوم کو اپنی ووٹ کی طاقت کا مظاہرہ کر نا ہے اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں کہ انھیں اللہ و رسول کے وفاداروں ختم نبوت کے پروانوں کا انتخاب کر نا ہے یا کہ وہی روایتی سیاستدانوں کو ایوانوں میں بیٹھا نا ہے انھوں نے کہاکہ ایم ایم کی بحالی قوم کیلئے نیک شگون ہے جس کی قوت میں اضافے کیلئے ملک تمام دینی جماعتوں اور بڑی بڑی مذہبی و روحانی شخصیات کو شامل کر نے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر