ہنگو‘ تاجر برادری اور انتظا میہ کامشترکہ اجلاس

ہنگو‘ تاجر برادری اور انتظا میہ کامشترکہ اجلاس

  



ہنگو(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ہنگو یو سف کر یم کی زیر صدارت تاجر برادری اور انتظا میہ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے مر کزی ٹریڈ یو نین کے عہدیداران حاجی حید اکبر ،ظفر اقبال ،خانداد ،دوآبہ اور ٹل کے عہدیدارن سمیت اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر شاہد محمود اور ٹی ایم اے انتظا میہ ہنگو اور ٹل کے نما ئندوں نے بھی شر کت کی اس موقع پر اے سی یو سف کر یم نے تاجر برادری کو ھدایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ چیف سیکٹری کے پی کے اور ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود کی خصو صی ہدایات پر تاجر برادری فوری عمل کو یقینی بناتے ہو ئے تجارتی سر گر میوں کیلئے وضع کر دہ قوانین کی پا سداری کو مقدم سمجھیں ۔انہوں نے کہا کہ قصائی برادری گو شت کو ڈھا نپ کر جالیاں لگائے اور معیاری گو شت کی فروخت کو سر کاری نر خنا مہ پر فروخت کیساتھ ساتھ تمام تاجر برادری نا جا ئز تجاوزات ،غیر معیاری اور زائد المیعاد غیر رجسٹر ڈ کمپنیوں کی اشیاء فروخت کر نے سے اجتنا ب کر ے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے انتظا میہ ہنگو اور ٹل کو نا جا ئز تجاوزات پر جبکہ محکمہ فوڈ کنٹرول کو مناسب چیک اینڈ بیلنس کا نظام بر قرار رکھنے کی ہدایات جاری کر تے ہو ئے 6دن میں رپورٹ پیش کر نے کی بھی ہدایات جاری کیں جبکہ تا جر برادری نے اپنے مسائل کی نشا ند ہی سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی بھی کر ائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...