پاکستان عظیم قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا انمول ثمر ہے‘ قاسم علی
پبی ( نما ئندہ پاکستان) مملکت خداداد پاکستان مسلمانوں کی بیش بہا عظیم قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا انمول ثمر ہیں۔ من حیثیت القوم وطن عزیز کے امن وامان ،سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمیں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا ہوگا ۔دنیا میں عالمی اُفق پر بدلتے ہوئے حالات اوروطن عزیزمیں سیکیورٹی کو درپیش کھٹن چیلینجز سے احسن طریقے سے نمٹنے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پوری قوم کو یک سُو ہو کر قائد (قائد اعظمؒ )کے عظیم فرمان ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے ملی یکجہتی اور قومی وحدت کی سوچ کوفروغ دیں کر اپنادینی اور قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا ۔جس سے نہ صرف ہم اللہ تعالی کے سامنے بلکہ اپنی ضمیر ،بزرگوں اور ملک کے آنے والی نئی کُل(نوجوانوں)کے سامنے بھی سُرخرو ہونگے۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی) کا ڈی پی اؤ افس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جیدُ علماء کرام ،جامع مساجد کے خطباء اورمنبر و محراب کے ورثاء کیساتھ میٹنگ میں خطاب تفصیلات کے مطابق :۔ ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی)کی زاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ڈی پی اؤ افس میں ملی یکجہتی اور قومی وحدت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جید عُلماء کرام ،جامع مساجد کے خُطباء،ممبر ومحراب کے ورثاء ،اساتزہ کرام نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کیڈٹ شہنشاہ گوہر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی)نے کہا کہ پاکستان قائد کی مسلسل جدوجہد اور مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہیں ۔ہمیں بحیثیت قوم اس کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا چاہیے۔آج ملک وقوم کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک قومی وحدت،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ۔جو ہمارے دین اسلام کا بھی حُکم ہیں۔ آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر ہمیں اپنے حریف کے مقابلے میں ایک اور صرف ایک پاکستانی قوم بننا ہوگا۔ملک دُشمن عناصر کی جانب سے مختلف ٹیکنالوجیز اور دوسرئے زرائع سے پھیلانے والی افواہوں اورمن گھڑت پروپیگنڈوں کا جزبہ ایمانی اور حُب الوطنی سے توڑ کرنا ہو گا ۔آپ لوگ مسجد و منبر ومحراب کے ورثاء ہیں ۔نوجوان نسل کی تربیت براہ راست آپ کے ہاتھوں میں ہیں ۔اپنے جزبہ ایمانی اور حب الوطنی سے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت میں وطن عزیز کی محبت اور اسلامی بھائی چارے سے روشناس کر ائیں۔تب ہی وطن عزیز دنیا کے نقشے میں ایک فلاحی اسلامی جمہوری ریاست بن کر جگمگا اُٹھے گااور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔