مٹہ‘ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی شوری کا اجلاس
مٹہ (نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے شوری کا مٹہ کے علاقے گھڑئی چپریال میں اجلاس منعقد،PK80 کے لئے مولانہ محمد ریاض نامزد ایدوار منتخب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال گھڑی میں پیر بارک اللہ کے ہجرے پر جمیعت علماء اسلام نظریاتی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کے تمام افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر PK80 کے لئے مولانہ محمد ریاض کو نامزد امیدوار مقرر کیا گیاجس پر اجلاس میں شامل تمام افراد نے انہیں مبارکباد دی۔اجلاس میں مزید JUI نظریاتی کو مزید فعال بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی۔اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار الدین،اور سابقہ آمیر طاہر بنوری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں شریک تمام افراد نے یہ عہد کیا کہ ہم الیکشن کیلئے JUI نظریاتی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔آخر میں ضلع سوات کے معروف پیر بارک اللہ نے اختتامی دعا کی۔