ملاکنڈ میں پولیس نظام کے نفاذ کے خلاف بھرپور جدوجہد کا اعلان

ملاکنڈ میں پولیس نظام کے نفاذ کے خلاف بھرپور جدوجہد کا اعلان

  



سخاکوٹ ( نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی چئیر مین اور سابق ایم پی اے حاجی جہانگیر خان نے ملاکنڈ میں پولیس نظام کے نفاذ کے خلاف بھرپور جدوجہد کا اعلان کر دیااور کہا کہ قومی وطن پارٹی ملاکنڈ لیویز فورس کے حیثیت کو بحال رکھنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریگی ان خیالات کااظہار انہون نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل درگئی کے صدر جمیل شاہ جنرل سیکرٹری محمد دیار نائب صدر حاجی ظریف خان ،وحید مراد ،پیر عبد اللہ اور محمد ریاض سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے حاجی جہانگیر خان نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز کے حیثیت کی تبدیلی موجودہ اراکین اسمبلی کے نااہلی اور کمزوری کا عین ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دونوں ادواروں میں حکومتوں کو ایسے اقدامات سے روکا اور اب عوام کے تعاون سے قومی وطن پارٹی میدان میں بھی لیویز کے لئے بھرپور جدوجہد کریگی انہوں نے کہا کہ لیویز کی تبدیلی اور پولیس کی تعیناتی ایک گہری سازش ہے جس میں امن کے لئے قربانیاں دینے والے علاقائی فورس کے قربانیوں کو ضائع کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام اس قومی ایشو پر متحد ہیں اور ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ا نہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیکر لیویز فورس کے مزید مضبوطی کے لئے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...