شہید بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ‘ فائنل بشیر بلور کرکٹ کلب نے جیت لیا

شہید بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ‘ فائنل بشیر بلور کرکٹ کلب نے جیت لیا

  



پشاور( سپورٹس رپورٹر)جمخانہ کرکٹ گراؤنڈپشاور میں پانچواں شہید بشیر احمد بلور کرکٹ ٹورنمنٹ انتہائی خو بصورتی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ٹورنمنٹ میں 16ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں بشیر بلور کرکٹ کلب نے این بی ایف کرکٹ کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 78رنز سے شکست دے دی۔فائنل دیکھنے کے لیے اے این پی کے مرکزی و سےئنر نائب صدر الحاج غلام احمد بلور،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ہارون بلور، الحاج ملک طارق اعوان (چیف آرگنائزر) ، ملک غلام مصطفی،ناظم وسیم نواز، ملک کرکٹ کلب کے آرگنائزر فخر عالم ،سرتاج خان ، سبز علی ، پارٹی کے مرکزی و صو بائی رہنماؤں کے علاوہ کثیر التعدادعوام نے شرکت کی۔خراب لائٹ کی وجہ سے کھیل کو 15اوور تک محدود کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق بشیر بلور کرکٹ کلب کے کپتان صلاح الدین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پندرہ اوور میں 136رنزسکور کیے ۔بشیر بلور کرکٹ کلب کی طرف سے رحیم اللہ نے42، ظہور خان مروت نے29اور کپتان صلاح الدین نے 29رنز سکور کیے۔جواب میں این بی ایف کرکٹ کلب کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 12اوورز میں 78رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔بشیر بلور کرکٹ کلب کی طرف سے سید واجد علی شاہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 6کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ کے حقدار قرارپائے جبکہ جنید اختر اور ضیاء الدین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی الحاج غلام احمد بلور نے بیرسٹر ہارون بلور اورالحاج ملک طارق اعوان کے ہمرا ہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ ملک طارق اعوان نے ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں برُائیوں کو روکنا ہے۔ انشاء اللہ بشیر بلور ٹورنمنٹ اسی طرح جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2018کے آغاز میں بشیر بلور کرکٹ کلب نے جیت کی بنیاد رکھ دی ہے اور اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں بھی سرخرو ہو گی۔تقریب سے الحاج غلام احمد بلور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کھیل کے میدان میں شہید بشیر احمد بلور کی خدمات کا سراہا۔آخر میں ٖ الحاج ملک طارق اعوان نے پولیں ڈیپارٹمنٹ ، میڈیا اور تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...