نو شہرہ میں مینجمنٹ کیڈر کے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

نو شہرہ میں مینجمنٹ کیڈر کے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان) ضلع نو شہرہ میں مینجمنٹ کیڈر کے افسران کا قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہا محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں کام ٹپ رہا کسی بھی افسر نے کو کام نہیں کیا دور دراز سے کام کے لئے آئیں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کا کو ئی کام نہیں ہو ا ان کو مایوس ہو کر واپس جانا پڑا محکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر کے افسران کے ہڑتال اور ان کے مطا لبات کا ملگری استاذان تنظیم اسا تذہ آل ٹیچرز ایسو سی ایشن نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے صو بائی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ دیگر صو با ئی ملا زمین کی طرح ان کی اپ گریڈیشن کا اعلان کر یں ا پ گریڈیشن نے ہو نے کی و جہ منیجمنٹ کیڈر کے افسران میں جو مایو سی پھیل گئی ہے وہ دور ہو سکیں اور اپنے اپنے دفاتر میں کام شروع کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...