پی ٹی آئی باجوڑ کے زیر اہتمام ایف سی آر کیخلاف زبردست مظاہرہ اور ریلی

پی ٹی آئی باجوڑ کے زیر اہتمام ایف سی آر کیخلاف زبردست مظاہرہ اور ریلی

  



باجوڑ ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ ایجنسی میں پی ٹی ائی باجوڑ کے زیر اہتمام ایف سی آر کے خلاف زبردست مظاہرہ اور ریلی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ایف سی آر کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ جنرل سیکرٹری سید احمد جان اور سنئیر نائب صدر محمد سلیم کی قیادت میں ایف سی ارنا منظور ریلی خار پریس کلب سینکالی گئی۔ ائی ایس ایف اور پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید احمدجان،محمد سلیم،داود شاہ،محمد ایوب اور اسداللہ خان نے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا کو فوری صوبے میں ضم کریں کیونکہ ٹال مٹول سے سنگین اثرات مرتب ہونگیانہوں نے کہا کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے مولنا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں ہے پی ٹی ائی ہر محاذ پر فاٹا ریفارمز کیلئے اواز اٹھائی گی اُنہوں نے موجودہ وفاقی حکومت کو اسمبلی میں بل پیش نہ کرنے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...