نوشہرہ میں بارگین کا مالک گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

نوشہرہ میں بارگین کا مالک گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ پولیس کی کاروائی ایس ایس بارگین پر چھاپہ بارگین کا مالک منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کینٹ کے ایس ایچ او سید اسماعیل شاہ نے اپنی دیگر پولیس نفری کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ کے علاقہ حکیم آباد ایس ایس بارگین پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس نے بارگین کے مالک شاہ عالم ولد عبدالنبی سکنہ پیرسباق کو حراست میں لیا جبکہ بارگین کی تلاشی پر ملزم کے قبضے سے ایک کلوچرس اور ایم 16 بندوق برآمد کرلی گئی نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...