حکومتی سرپرستی کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،عامر خان

حکومتی سرپرستی کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،عامر خان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے میئر سمیت تمام حق پرست بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات صلب کر رکھیں ہیں اس کہ باوجود حکومتی سرپرستی کے بغیر بھی حق پرست قیادت عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے گزشتہ روزنارتھ ناظم آباد میں بلاک G اورF کی درمیانی سڑک شاہراہ عبدالقادر جیلانی کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت وسائل کی کمی کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے کام ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دے رہی ہے جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ چائنا کٹنگ میں ملوث لوگوں کو ضرور قانون کے دائرے میں لایا جائے مگر غریبوں کے مکانات کو بچایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے ساتھ نا انصافی بند کرے ۔ رکن قومی اسمبلی و رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے کہا کہ وسائل واقعی کم ہیں اور کام بہت زیادہ ہیں موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے تمام مسائل کا حل ممکن نظر نہیں آتا مگر حق پرست قیادت مسائل کے حل کے لئے شب و روز کوشاں ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیات کا لنگڑا لولا نظام کراچی کو پسماندگی کی جانب دھکیل رہاہے۔کراچی آج کھنڈرات کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت نے کراچی کو اسکی اصل حالت میں لانے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حو صلے جوان ہیں وسائل کی کمی عوام کی خدمت سے دور نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی تمام یونین کمیٹیوں میں کم از کم ایک شاہراہ کو ماڈل شاہراہ بنا رہے ہیں جبکہ دیگر معاملات روٹین کے مطابق چلتے رہیں گے وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود اس شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی میں ماڈل سڑکیں تعمیر کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔سردست نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر ۱۲ میں شاہراہ عبدالقادر جیلانی کو ماڈل سڑک بنادیا گیا ہے ۔مزکورہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور خرابیوں کو دور کرکے استر کاری کردی گئی ہے جبکہ سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر پودوں اور پھولوں کی کیاریاں بنا کر خوبصورت بنادیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بنفس نفیس ماڈل سڑک کی تعمیر کے کام کو مانیٹر کرتے رہے ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پرنارتھ ناظم آباد جیم خانہ کے چیئرمین فیروز لاری ،رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ڈسٹرکٹ انچارچ ارشد شاہ ،میونسپل کمشنر آفاق سعید، یوسی چیئر مین نعیم الدین ،وائس چیئرمین افسار بھائی ، سوشل ورکر اسماء علی بلدیاتی افسران اور معززین شہر ی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...