ہنگو : بائیک اور پک اپ میں تصادم‘ 2 جاں بحق‘ متعدد زخمی

ہنگو : بائیک اور پک اپ میں تصادم‘ 2 جاں بحق‘ متعدد زخمی

  



ہنگو( بیورو رپورٹ)اورکزئی ایجنسی میں موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم۔دوموٹر سائیکل سوار جاں بحق۔متعدد زخمی۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ فیروز خیل کے مقام پر موٹر سائیکل اور پک گاڑی میں تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے جس کو فوری قریربی ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں موٹر سائیکل سوار کی عمریں 18سے19کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے ذمہ داران پہنچ کر پک اپ ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...