ہنگو‘ علاقہ غیر زرگیری سے قتل شدہ لاش برآمد

ہنگو‘ علاقہ غیر زرگیری سے قتل شدہ لاش برآمد

  



ہنگو( بیورو رپورٹ)علاقہ غیر زرگیری سے قتل شدہ لاش برآمد ۔ مقتول ہنگو کا رہائشی تھا۔دو دن قبل کام کے سلسلے میں اورکزئی ایجنسی گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہنگوپولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ زرگیری میں اورکزئی ایجنسی اور ہنگو کے سرحدی حدود پر ہنگو کے رہائشی کی قتل شدہ لاش برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق قتل شدہ لاش کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی جو کہ گزشتہ دو دن قبل کی کام کے سلسلے میں اورکزئی ایجنسی گیا تھا جہاں پر دو دن غائب رہنے کے بعدنا معلوم افراد نے قتل کر کے ہفتہ کے روزان کی لاش کو ہنگو اور اورکزئی کے سرحدی حدود پر واقع علاقہ زرگیری میں پھینک دی تھی جس کوہنگو پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پر برآمد کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...