آرپی اوکادورہ ڈی ایچ کیو،زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

آرپی اوکادورہ ڈی ایچ کیو،زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

  



راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کا دورہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت تحائف اور نقد رقم پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں عبدالرحیم نامی شخص نے اپنی فیملی کو یرغمال بنالیا تھا جوکہ فیملی کو بچاتے ہوئے ایلیٹ پولیس اہلکار خرم شہزاد زخمی ہوگیا تھا جسے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی بغرض علاج معالجہ داخل کرانا پڑا ۔اسی طرح چند دن پہلے ایک پولیس اہلکار محمد جہانگیر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بصورت حادثہ زخمی ہوگیا تھا جسے بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی داخل کرایا گیا تھا ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے ہر دو پولیس اہلکاروں کی ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں عیادت کی اور مبلغ 25/25ہزار وپے بطور ابتدائی اخراجات لواحقین کو پیش کرتے ہوئے زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...