ڈی سی مظفرآباد کی لوئیرپلیٹ کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

ڈی سی مظفرآباد کی لوئیرپلیٹ کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کی لوئر پلیٹ وارڈ نمبر دس میں گزشتہ شام دبنگ انٹری لوئر پلیٹ کے عوامی مسائل جو پچھلے کئی سالوں سے حل نہ کیے گئے نہ ہی کوئی حکومتی وزیر، ایم ایل اے نہ کوئی بیور و کریٹس اس طرف نظر آیا، الیکشن کے دوران بھی لوئر پلیٹ وارڈ نمبر دس کو لاوارث سمجھ کر اس طرف آنا کوئی مناسب نہیں سمجھتا ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے لوئر پلیٹ وارڈ نمبر دس کے تمام مسائل کو حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروا دی عوام علاقہ لوئر پلیٹ نے مسعود الرحمان کا بھر پور استقبال بھی کیا اور مسائل حل کروانے کی یقین دہانی پر بھر پور خیر مقدم بھی کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایڈمنسٹریٹر میر مشتاق حسین، فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی، لیگی رہنما آصف مصطفائی، عظیم مغل، مہتاب میر، ڈاکٹر منظور، راجہ میر زمان، عمر رفیق بھٹی، ذوالفقار بیگ، وقاس قریشی، خواجہ اسامہ کے علاوہ اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعو د الرحمان نے لوئر پلیٹ تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی، تفضیلات کے مطابق گزشتہ شام ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے لوئر پلیٹ وارڈ نمبر دس کا تفضیلی دورہ کیا تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا، لوئر پلیٹ جو مسائل پچھلے تیس سالوں سے حل نہ کیے گے مسعود الرحمان نے حل کروانے کی یقین دہانی کروا کر اہل محلہ کے دل جیت لیئے، اس موقع پر مسعود الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوئر پلیٹ کے تمام مسائل کو جلد حل کیا جائے گا اور3دن کے اندر لوئر پلیٹ کی مذاکراتی ٹیم سے مل بیٹھ کر جو مزید مسائل پر تفصیلی بات کروں گا، جو مسائل بھی ہیں ان کو فی الفور حل کروں گا، مسائل کے حل کیلئے حکومت سے بھی بات کروں گا لوئر پلیٹ کے عوام کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔