گرین اینڈ کلین چکوال،میونسپل کمیٹی ،ممتاز فاؤنڈیشن اور آرٹس کونسل مابین معاہدہ ہوگیا

گرین اینڈ کلین چکوال،میونسپل کمیٹی ،ممتاز فاؤنڈیشن اور آرٹس کونسل مابین ...

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گرین اینڈ کلین چکوال کیلئے میونسپل کمیٹی چکوال ،ممتاز فاؤنڈیشن اور چکوال آرٹس کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد سے ممتاز فاؤنڈیشن کے سربراہ ممتاز خان اور چکوال آرٹس کونسل کے صاحبزادہ فرخ سلطان ذوالفی نے ہفتے کے روز ملاقات کی اور الائیڈ پارک اور کمیٹی باغ میں مزید شجرکاری کرنے کیلئے ممتاز فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات پیش کیں۔ تمام امور پر اتفاق رائے پایاگیا۔ باہمی طو رپر یہ بھی طے پایا کہ چکوال شہر میں کھلی جگہوں پر درخت لگائے جائیں گے اور چکوال شہر کو سرسبز اور گرین بنایاجائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...