چکوال میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا ،طاہر اقبال

چکوال میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا ،طاہر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی ویژن کے مطابق چکوال میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔تقریب میں ایم این اے میجر طاہر اقبال،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر،اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب،ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ ،عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ رضوان فاروقی،چیئرمین پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم،محمد خان عاقل،عارف محمود کھوکھر،مولانا عبدالقدوس نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔خدمت مرکز کا افتتاح میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خان افتخار خان ،اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اثر علی بھی موجود تھے۔ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے بتایا کہ ایک ہی چھت کے نیچے 13سہولیات جن میں وہیکل کلیئرنگ سرٹیفکیٹ،گمشدگی کاغذات،کریکٹر سرٹیفکیٹ،جنرل پولیس ویری فیکیشن،FIRکی کاپی،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،ڈرائیونگ لائسنس،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ،اندراج گھریلو ملازم،جرم کی اطلاع اور قانونی راہنما برائے تشدد خواتین موجود ہونگی۔ڈی پی او نے بتایا کہ تھانوں کے چکر اب ختم ہونگے۔اور تمام مطلوبہ دستاویزات چوبیس گھنٹے میں بذریعہ کوریئر سروس ہر درخواست گزار کے گھر تک پہنچائی جائیگی۔ڈی پی او نے بتایا کہ خدمت مرکز اتوار کے روز بھی گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہیگا۔