ضمنی الیکشن سلطان حیدر بھاری اکثریت سے جیتے گا،سردارغلام عباس

ضمنی الیکشن سلطان حیدر بھاری اکثریت سے جیتے گا،سردارغلام عباس

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ضلع ناظم مسلم لیگ ن کے راہنما سردار غلام عباس خان سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر خان کے دست راس چوہدری امتیاز کرسال کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان،جسٹس قاضی محمد امین ،ریٹائرڈ جسٹس مظہر منہاس ،چوہدری صبح صادق،صدر چکوال پریس کلب ارشد محمود عباسی،سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل،سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر،بلدیہ چکوال صحت و صفائی کے کنوینئر کونسلر ملک غلام حُر،چیئرمین ملک خدا بخش،ملک غلام مرتضیٰ،چوہدری محمد یوسف تھوہا بہادر،سردار اظہر عباس،چیئرمین سردار عارف خان،چوہدری نثار عباس سرال،معروف صنعت کار خواجہ محمد تنویر،سردار اختر نواز،سردار سلطان خان،سردار نواب خان،ایس ایس پی چوہدری تجمل ،میاں خاور،چوہدری طارق،چوہدری شاہ ولی خان،سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز حسین فرحت،سابق اٹارنی سید شاہد حسین کاظمی،ملک فیروز دودیال سمیت عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر خان چوہدری امتیاز کرسال کے ساتھ آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے رہے۔بعد ازاں ن لیگ کے راہنما سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 20کا ضمنی الیکشن ن لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے موجودہ الیکشن میں اپنے تمام ساتھیوں کو متحرک کر دیا ہے۔انشاء اللہ 9جنوری کو نتائج کھل کر سامنے آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے کون نہیں جانتا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواہ ساز فیکٹریاں مختلف پراپگنڈوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار آفتاب اکبر خان،چوہدری سلطان حیدر خان بھر پور انداز میں الیکشن کیمپین چلا رہے ہیں اور انہیں کامل یقین ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر