مظفرآباد، منیجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے متعدد آفیسران کے تبادلے

مظفرآباد، منیجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے متعدد آفیسران کے تبادلے

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)حکومت آزادکشمیر نے منیجمنٹ گروپ گریڈ 18کے متعدد آفیسران کے تبادلے کردیے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امجد مغل پروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خالی اسامی پر تعینات کردیا ہے۔طاہر محمود پروگرام منیجر ڈی آر یو ضلع باغ کو ڈی آر یو راولاکوٹ ،محمد ایوب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ کو پروگرام منیجر باغ اور محمد شوکت خان کو اے ڈی سی ضلع باغ تعینات کردیا ہے۔آئندہ چند روز میں مظفرآباد،میرپور کوٹلی اور دیگر اضلاع کے افسروں کے تبادلوں کا امکان ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...