ڈی سی چکوال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کااجلاس
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی صدارت میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ اکتوبر کی تعلیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کااظہار کیا۔ ماہ نومبر کی تفصیلی رپورٹ پر اطمینان کآطہار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی کارکردگی کاجانچنے کیلئے LNDایک اہم حصہ ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں میں اب تک پانچ ہزا ر172پودے شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولوں میں شجرکاری کے تحت پودے لگانے کا مقررہ ہدف تین ماہ میں مکمل کیا جائے۔