علینہ قتل کیس ، چالان پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو یکم جنوری تک مہلت

علینہ قتل کیس ، چالان پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو یکم جنوری تک مہلت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے علینہ قتل کیس کا چالان اور موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ پیش کرنے کے لئے تفتیشی افسر کو یکم جنوری تک مہلت دے دی۔ہفتہ کو مقامی عدالت میں سعودآباد میں بہن کے ہاتھوں زبح ہونے والی علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش ہوکر بتایا کہ انہیں ابھی ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ موصول نہیں ہوئی جسکی وجہ سے آج بھی وہ چالان پیش نہیں کرسکے۔تفیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 1 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ علینہ کے قتل کیس میں سگی بہن علوینہ اوراسکے منگیتر مظہر سمیت دو ملزمان عباس اور احسن نامزد ہیں۔ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ سعودآباد تھانے میں درج ہے۔تمام ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...